اسلام آباد : فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں فرخ حبیب سے عہدے کا حلف لیا ۔ تقریب میں وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، صدر عارف علوی نے وزیر مملکت کا منصب سنبھالنے پر فرخ حبیب کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ فرخ حبیب عام انتخابات میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ وہ تحریک انصاف کی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے صدر بھی رہے ہیں۔فرخ حبیب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں فریق کے طور پر اپنی جماعت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ فواد چوہدری کو رواں ماہ وزیراطلاعات و نشریات کا قلم دان سونپ دیا گیا تھا۔ چند ہفتے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تھا ۔بعد ازاں سینیٹر شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 13 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 13 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 10 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل







