ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی کہ کپڑے کے ماسک کووڈ 19 سے تحفظ دینے میں سرجیکل ماسکس جتنے ہی مؤثر ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 3 تہوں والے کپڑے کے ماسک اگر اچھی طرح فٹ ہوں تو سرجیکل ماسکس جتنے ہی مؤثر ہوتے ہیں۔کورونا وائرس کی وبا کے دوران 139 ممالک میں عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی گھر سے چہرے کو ڈھانپنے کا مشورہ دیا۔
برسٹل اور سرے یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ گیلے ذرات کپڑے سے بنے ماسکس پہننے والے کے منہ سے خارج ہونے والی سانس کو موڑ کر ماسک کے اندر بھردیتی ہے جس سے وہ ہوا میں نہیں جاپاتے بلکہ دھاگے میں گر جاتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ ماسک کے فٹ ہونے اور مثالی ماحول کے ساتھ 3 تہوں والے کپڑے کے ماسک وائرل ذرات کو فلٹر کرنے میں سرجیکل ماسک جتنے ہی مؤثر ثابت ہوتے ہیں اوروائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ 50 سے 75 فیصد تک کم کردیتے ہیں ۔مثال کے طور پر اگر ایک مریض اور ایک صحت مند فرد دونوں نے فیس ماسک پہنے ہوئے ہوں تو بیماری کا خطرہ 94 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ سادہ اور سستے کپڑے کے ماسک کووڈ 19 کے خطرے کی مکمل روک تھام تو نہیں کرسکتے مگر جانچ پڑتال اور ماڈلز سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ بیماری کے پھیلاؤ کی شرح کم کرنے میں بہت مؤثر ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ فیس ماسک کو لازمی طور پر زیادہ درجہ حرارت پر دھونا چاہیے تاکہ
وہ اچھی طرح جراثیموں سے صاف ہوجائیں۔محققین کا کہنا تھا کہ گرم پانی میں واشنگ مشین میں فیس ماسک کو دھو کر پہننا بیماری کے خلاف اسے زیادہ موثر بناتا ہے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 5 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل









