پہلا کوارٹر فائنل میچ سپین اور نیدرلینڈ، دوسرا جاپان اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا


ویلنگٹن: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں مشترکہ طور پر جاری نویں ویمنز ورلڈ کپ میں کل(جمعہ کو)دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔
پہلا کوارٹر فائنل میچ سپین اور نیدرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل میچ جاپان اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ سپین ،نیدرلینڈز،جاپان،سویڈن،آسٹریلیا،فرانس،انگلینڈ اور کولمبیا کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل مرحلے میں اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔
میگا ایونٹ میں( کل )دو کوارٹر فائنلز کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں سپین اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں ویلنگٹن کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل میچ جاپان اور سویڈن کی ٹیموں کےدرمیان آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ 12 اگست کو آسٹریلیا اور فرانس کی خواتین ٹیموں کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ٹاپ ایٹ رائونڈ مکمل ہونے کے بعد پہلا سیمی فائنل میچ 15 اگست کو آکلینڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 16 اگست کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کے لئے میچ 19 اگست کو برسبین جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ 20 اگست کو سڈنی کے مقام پر ہوگا
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- 19 hours ago

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- a day ago

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- a day ago

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- a day ago
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- a day ago

شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال ،وزیر اعلی پنجاب کی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
- a day ago

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- 21 hours ago

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- a day ago

غزہ پر اسرائیلی حملے امن معاہدے کی خلاف ورزی ، پاکستان کاعالمی برادری نوٹس لینے کا مطالبہ
- a day ago

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- a day ago

الیکشن میں دھاندلی کا الزام: وفاقی آئینی عدالت نےپی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی
- a day ago

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- 7 hours ago










