لیبیا میں سمندری طوفان سے درنہ شہر کا ایک چوتھائی حصہ ملیامیٹ، 5300 سے زائد ہلاکتیں
طاقتور طوفان ڈینیئل کے بعد تقریباً چھ ہزار افراد ہلاک اور دس ہزار سے زائد لاپتا ہو گئے ہیں

لیبیا میں سمندری طوفان سے درنہ شہر کا ایک چوتھائی حصہ ملیامیٹ، 5300 سے زائد ہلاکتیں
لیبیا بدترین تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔ بحیرہ روم سے آنے والے طاقتور طوفان ڈینیئل کے بعد تقریباً چھ ہزار افراد ہلاک اور دس ہزار سے زائد لاپتا ہو گئے ہیں، طوفان کی وجہ سے ڈیم اور پل بھی ٹوٹ گئے ہیں، طوفان کے راستے میں آنے والی عمارتیں اور گھر ملیا میٹ ہو گئے ہیں، اور ملک کے مشرق میں واقع ساحلی شہر درنہ کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ درنہ شہر میں دس ہزار لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لیبیا کی فوج کےمطابق سمندری طوفان کی وجہ سے درنہ شہر کا 25 فیصد سے 45 فیصد حصہ سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درنہ میں مرنے والوں کی تعداد 5300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
لیبیا کی ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق فی الحال ہلاکتوں کی کل تعداد کو شمار کرنا ممکن نہیں ہے، خاص طور پر درنہ میں ہونے والی اموات، لیکن یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی عمارتیں گر گئیں۔ ایمرجنسی کمیٹی نے درنہ کی صورتحال کو انتہائی تباہ کن قرار دیا، ہر جگہ، سمندر میں، وادیوں میں، عمارتوں کے نیچے لاشیں پڑی ہیں۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ڈیزاسٹر اینڈ کرائسز یونٹ کے سربراہ حسام فیصل نے کہا کہ لیبیا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ عبدالحمید الدبیبہ نے لیبیا میں سیاسی اختلافات اور تقسیم پر قابو پانے اور مصیبت زدہ علاقوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ساحلی شہر درنہ جس کی آبادی تقریباً 125,000 نفوس پر مشتمل ہے، سیلاب کے باعث ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
درنہ شہر کے الوحدہ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد القبسی نے بتایا کہ شہر کے دو اہم محلوں میں سے ایک میں 1700 افراد ہلاک ہوئے اور دوسرے میں 500 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 11 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 11 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 14 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 14 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 19 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 11 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago






