ثقافتی تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق ،معزز چینی شخصیات ،پاکستانی سفارت خانے کے عہدہ داروں اور ممتاز پاکستانی افراد نے شرکت کی


بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی بیجنگ کے جن تھائے آرٹ میوزیم میں کی گئی۔
چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اس اہم ثقافتی تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق ،معزز چینی شخصیات ،پاکستانی سفارت خانے کے عہدہ داروں اور ممتاز پاکستانی افراد نے شرکت کی۔ یہ تقریب چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے، جس میں فن کے ذریعے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس شاندار مجسمے کو معروف چینی مصور یوآن شی کون نے تیار کیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ دونوں ممالک کےدو طرفہ تعلقات اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں اس مجسمے کی نقاب کشائی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے فریقین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے چینی حکومت کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ مجسمہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان اور چین اپنے بانی قائدین کے وژن کو آگے بڑھائیں گے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاکستان چین ہم نصیب سماج تشکیل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے اور افرادی تبادلوں کو فروغ دینے کی ہماری جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ دونوں اقوام کے درمیان افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے میں عوامی سفارت کاری کی اہمیت کی مثال ہے۔بیجنگ جن تھائے آرٹ میوزیم کے ڈائریکٹر ماسٹر یوآن شی کون نے کہا کہ ہمیں اس شاندار مجسمے کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو نہ صرف پاکستان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ہماری اقوام کے درمیان مضبوط رشتوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آرٹ میں امن، بھائی چارہ اور دوستی کے پیغامات کو آگے بڑھانے کی منفرد صلاحیت ہے۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 11 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل


