جی این این سوشل

دنیا

لیبیا کے سیلاب سے متاثرہ شہر درنہ میں ایک ہفتہ ملبے تلے دبے رہنے والی 2بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا

امدادی سرگرمیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششیں بین الاقوامی تعاون سے جاری ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیبیا کے سیلاب سے متاثرہ شہر درنہ میں ایک ہفتہ ملبے تلے دبے رہنے والی 2بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

طرابلس: لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ ساحلی شہر درنہ میں ایک ہفتہ ملبے تلے دبے رہنے والی 2بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا ۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کی ہلال احمر ٹیم نے اعلان کیا کہ امدادی کارکنوں کو دو لڑکیاں زندہ ملی ہیں ،جنہیں ملبے تلے کئی دن گزارنے کے بعد معجزانہ طور پر بچا لیا گیا۔ یہ لڑکیاں ایک ایسے وقت میں ملبےسے نکالی گئیں جب امدادی سرگرمیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششیں بین الاقوامی تعاون سے جاری ہیں۔

ہلال احمر نےدرنہ شہر میں سیلاب سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دب جانے والی ان دو لڑکیوں کو زندہ نکالنے کی وڈیو شیئر کی ہے۔ یاد رہے کہ اس خوفناک طوفان میں درنہ شہر میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان

اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر اڈیالہ جیل کیلیے روانہ

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کورٹ کے احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے سے انکار کیا تھا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر  اڈیالہ جیل کیلیے  روانہ

اسلام آباد : پولیس عمران خان کو لے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے روانہ ہو گئی، میڈیا ذرائع کے مطابق  قافلےمیں 15 اسلام آبد پولیس کی گاڑیاں اور 2 بکتربند گاڑیاں شامل ہیں ۔

اٹک جیل حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری چیئرمین پی ٹی آئی کو لےکر براستہ موٹر وے اسلام آبد کی جانب روانہ ہوچکی ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کورٹ کے احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے سے انکار کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

عمران خان کوسینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا جائےاور جیل میں بہتر کیٹگری کی سہولیات فراہم کی جائیں،اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ عمران خان بطور سابق وزیراعظم جیل میں بہتر کلاس کے حقدار ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کر لی ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کوسینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا جائے اور جیل میں بہتر کیٹگری کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد پٹیشنر کا موجودہ اسٹیٹس انڈر ٹرائل قیدی کا ہے، ایسے تمام قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے، صرف سزا یافتہ قیدیوں کو پنجاب کی کسی بھی جیل میں شفٹ کیا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریکارڈ جمع ہونے کے بعد اسحاق ڈار کوطلبی کا  نوٹس جاری کر دیا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا

تفصیلات  کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کو 10  اکتوبر کو دوبارہ  طلب کرلیا ہے ۔

اس ضمن میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا ۔

خیال رہےکہ  نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت اس سے قبل عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس واپس نیب کو بھیج دیا تھا، اور نیب ترمیمی ایکٹ کے قانون کا حصہ نہ بننے کے باعث کیس دوبارہ کھولا گیا ہے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریکارڈ جمع ہونے کے بعد اسحاق ڈار کوطلبی کا  نوٹس جاری کر دیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll