جی این این سوشل

پاکستان

نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

ورلڈ بینک پاکستان کے بڑے ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک اہم شراکت دار ہے، محمد سمیع سعید

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی سے  ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر  کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہاسین کی ملاقات، ملاقات میں ورلڈ بینک میں پاکستان میں آپریشنز منیجر اور سینئر سوشل ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ بھی موجود تھے۔

 

اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان کے بڑے ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک اہم شراکت دار ہے جس کی دہائیوں سے جاری امداد کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے عالمی بینک کی مسلسل حمایت اور عزم کو بھی سراہا۔ سمیع سعید نے ملک کی اقتصادی بحالی کے لئے حکومت کی کوششوں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کو پائیدار راہ پر گامزن کرنے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں کلائمیٹ ریزیلئنٹ انفراسٹرکچر کو مدنظر رکھتے ہوے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک کے بیشتر حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو بدترین تباہی کا سامنا کرنا پڑا، 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا جس کے نتیجے میں حکومت نے ’آر ایف فور ‘ فریم ورک تیار کیا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے زیادہ تر منصوبے صوبوں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں جن کی پہلے ہی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور قومی اقتصادی کونسل کی ایکنک ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔

ملاقات میں ناجی بن ہاسین نے وزارت منصوبہ بندی کی سہولت کاری اور فعال کردار کو سراہا جس نے مختلف منصوبوں کے پی سی ۔ون کی فوری منظوری کے لئے گرین چینل قائم کیا۔ انہوں نے عبوری حکومت کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی خاص طور پر موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر کے نفاذ، انسانی وسائل کی ترقی، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، روزگار، پانی، زراعت اور توانائی کی ترقی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

 
 

دنیا

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس شہر کے ارد گرد چار روز تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور( او سی ایچ اے )سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد وسطی اور مشرقی خان یونس سے پیر اور جمعرات کی درمیانی شب بے گھر ہوئے جبکہ سینکڑوں دیگرافراد اب بھی مشرقی خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ کے 2.4 ملین افراد کی اکثریت لڑائی کی وجہ سے کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نیا حکم جاری کیا ہے۔ اس سے قبل پانچ اسرائیلی شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں نئی کارروائیوں کا انتباہ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے تک جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی، جماعت اسلامی کی قیادت پر مشتمل کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔جس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، طارق فضل چودھری اور امیر مقام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے تک جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا۔

مری روڈ لیاقت باغ چوک پر جماعت اسلامی کے کارکن دوبارہ جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔مری روڈ کے داخلی راستے کو کنٹنرز لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری دھرنے کی سکیورٹی کے لیے موجود ہے۔

سڑک پر ہی شب بسر کرنے والے کارکنوں میں نوجوانوں کے ساتھ بزرگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جبکہ میونسپل کی جانب سے صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے، مری روڈ کے داخلی راستے کو کنٹنرز لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری دھرنے کی سکیورٹی کے لیے موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کا امکان

اسلام آباد: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9.11 روپے فی لیٹر کم ہونے کی توقع ہے۔


یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پیش رفت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھیجے گا۔ وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll