Advertisement

شہید صحافی جان محمد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کچے میں آپریشن،3ملزم گرفتار

اہم سہولت کاروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 20 2023، 1:51 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہید صحافی جان محمد کے قاتلوں کی گرفتاری  کے لیے کچے میں آپریشن،3ملزم گرفتار

میڈیا ذرائع  کے مطابق صحافی جان محمد مہر قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ، کچے میں آپریشن کے دوران قاتلوں کے اہم سہولت کار سمیت مزید 3 ملزمان
کو گرفتار کرلیا گیا۔

قاتلوں کی گرفتاری کےلیے  کچے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، کچے سے شہر آمدورفت کے راستوں اور دریا میں چلنے والی کشتیوں کو بند کر دیا گیا ہے اور ڈرون کیمروں کی مددسے ملزمان کےٹھکانوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا کہ قاتلوں کی سہولت کاری میں ملوث مزید3ملزمان گرفتار کرلیے اور جان محمد مہرکےقاتلوں کےقریب پہنچ چکے ہیں۔

پولیس مقابلے کے دوران نہر میں چھلانگ لگا نے والا ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔

اہم سہولت کاروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے ۔

Advertisement