دنیا
نائیجیریا کی یونیورسٹی ہاسٹل سے 24 طالبات سمیت 30 سے زائد افراد اغوا
جرائم پیشہ گروہوں نے فیڈرل یونیورسٹی کے قریب سبون گیدا گاؤں پر حملہ کیااور طالبات کو ساتھ لے گئے

نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست زمفارا میں درجنوں مسلح افراد نے ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل سے کم از کم 24 طالبات سمیت 30 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی کے قریب رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا کہ جرائم پیشہ گروہوں کے بندوق بردار گذشتہ روز کو ریاست کے دارالحکومت گوساؤ سے باہر فیڈرل یونیورسٹی کے قریب سبون گیدا گاؤں پر حملہ کرکے تین خواتین ہاسٹلز کی 24 طالبات کو ساتھ لے گئے۔
نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کے اقتدار میں آنے اور ملک کی سلامتی کے چینلجز سے نمٹنے کے وعدے کے بعد یہ پہلی واردات بتائی جاتی ہے۔سبون گیدا کے رہائشی صحابی موسیٰ نے بتایا ہے کہ اغوا کار موٹر سائیکلوں پر گاؤں میں داخل ہوئے اور ہاسٹل میں گھس گئے اور کھڑکیاں توڑ کر طالبات کے کمروں تک پہنچ گئے۔
ریاست کی پولیس کے ترجمان یزید ابوبکر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے اور بتایا ہے کہ سکیورٹی اہلکار طالبات کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں
دنیا
وسطی چین میں شدید برفبا ری ،معمولات زندگی درہم برہم ، سکول بند، زمینی و فضائی ٹریفک متاثر
بارش اور برفباری سے صوبے میں سڑکوں، ریلوے اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے

زینگ زو: چین کے وسطی صوبہ ہینان مین برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق ہینان کے دارالحکومت زینگ زو میں پیر کی صبح سکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات چھ گھنٹے کے دوران زینگ زو اسٹیشن پر 14.2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ 10 سینٹی میٹر تک برف پڑی۔شہر کے جونیئر ہائی سکول، پرائمری سکول اورکنڈرگارٹن سکول بند کر دئے گئے ہیں۔
بارش اور برفباری سے صوبے میں سڑکوں، ریلوے اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ پیر کی صبح، زینگ زو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 22 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور 46 ایکسپریس ویز کے بارش اور برفباری سے متاثرہ حصے بند کردئے گئے۔
متعلقہ حکام کے مطابق ، متعددتیز رفتار اور انٹر سٹی ٹرینوں سمیت ٹرین آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔اب تک صوبے میں تیز ہواؤں، شدید برفباری، شدید سردی کی لہروں اور برف باری سے سڑکوں کے متاثر ہونے کے لیے کئی سو الرٹ جاری کیے جا چکے ہیں، کئی مقامات پر شدید برف باری کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ملتان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی انڈوں کے قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں مہنگائی کے باعث انڈے 350 روپے درجن تک پہنچ گئے ۔
رپورٹس کے مطابق موسم سرد کیا ہوا انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئےشہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیاہے 280روپے ملنے والےانڈے 350 روپےفی درجن فروخت ہونےلگے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے یہاں ہر دکانداراپنا ریٹ دیتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اس کے اقدامات کو صیح سرانجام دے اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو پکڑے۔
پاکستان
بھارت نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے ہر موقع کو مسلسل ناکام بنایا ہے، مشعال ملک
کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے لیے منصفانہ اور شفاف ٹرائل پر زور دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مودی کا پورا انتخابی بیانیہ یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے کے گرد گھوم رہا ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے ہر موقع کو مسلسل ناکام بنایا ہے۔
کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے لیے منصفانہ اور شفاف ٹرائل پر زور دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مودی کا پورا انتخابی بیانیہ یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے کے گرد گھوم رہا ہے۔ وہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کے کردار پر توجہ کے عنوان سے منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ تقریب کا انعقاد انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے کیا تھا۔
معاون خصوصی مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی 2018 اور2019 کی دو رپورٹس پر عالمی توجہ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔
انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے مبصرین کی مقبوضہ جموں کشمیر تک محدود رسائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مسلط کردہ معلومات اور مواصلات کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اصل تصویر بین الاقوامی برادری تک پہنچنے سے روک دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں زمینی صورتحال اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے جس کی اطلاع دنیا کو پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی زمین گمنام قبروں سے بھری پڑی ہے۔ بھارت کشمیریوں کو بے دریغ قتل کر رہا ہے اور اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کا انتظار کرتے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت عصمت دری کو خواتین، مردوں اور بچوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ، جو کہ ابتدائی طور پر کشمیر اور فلسطین جیسے عالمی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، بھارت کو جموں و کشمیر میں اپنی منظور کردہ قراردادوں اور انسانی حقوق کے کنونشنز پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز کر دیا گیا
-
ٹیکنالوجی 4 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
تفریح 3 گھنٹے پہلے
امیتابھ بچن اپنے نواسے کو پرموٹ کرنے میں لگ گئے
-
پاکستان 14 منٹ پہلے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ