جرم

مدرسہ کے معلم کا شاگرد پر بیہمانہ تشدد،13سالہ بچہ جاں بحق

یاد رہے کہ قاری شعیب نے 13 سالہ بچے کو چھٹی کرنے پر بد ترین کا تشدد بنایا تھا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 24 2023، 10:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مدرسہ کے معلم کا شاگرد پر بیہمانہ تشدد،13سالہ بچہ جاں بحق

لاہور : مدرسہ کے معلم نے  شاگرد پر بیہمانہ تشدد کیا جس کے باعث شاگرد شدید زخمی ہو گیا تھا ۔

زخمی ہونے کے باعث 13 سالہ بچے کو اسپتال داخل کر وا دیا گیا تھا ، آج 13 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس نے قاری شعیب کو انسویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔ 

13سالہ بچے  کوقاری شعیب نے  بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لاٹھی سے مارا پیٹا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ قاری کے تشدد کے باعث بچے کی حالت تشویشناک ہو گئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یاد رہے کہ قاری شعیب نے 13 سالہ بچے کو چھٹی کرنے پر بد ترین کا تشدد بنایا تھا ۔

پولیس نے قاری شیب کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردیں ۔