پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر لوگوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں کوروناوبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا راجہ بشارت، ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صحت کے محکموں کے سیکرٹریز،ڈی جی پی آر اور اعلی سول وعسکری حکام کی شرکت کی۔
صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ عید کے موقع پر لوگوں کی زیادہ نقل و حرکت کے باعث کورونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے،شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔عوام نے لاک ڈاون کے دوران ایس او پیز پر عمل کیا تو کیسز میں نمایاں کمی آئے گی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لوگ عید سادگی سے منائیں، غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ گزشتہ برس عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا۔نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہونگے۔ لوگ خود کو اور اپنے عزیز و اقارب کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کریں، ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وباسے بچا جا سکتا ہے۔
چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں، اجلاس کو بریفنگ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے انتظامی افسران متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مختلف شہروں میں 1200سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا۔
خیال رہے کہ پنجاب میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 851 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 595 ہوگئی جب کہ 9 ہزار 125 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم سےمتعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں
- 5 گھنٹے قبل
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
- 4 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل
لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہےاس پرمسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل
وزات خزانہ نے نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام کرناشروع کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
نامور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل
- 3 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- 2 گھنٹے قبل
پاکستانی نژاد برطانوی عازمین حج کے لیے حکومت کی طرف سے بڑی سہولت
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نےحکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، سربراہ جے یو آئی
- 2 گھنٹے قبل
کرک:ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر چڑھ دوڑا، 12 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 4 گھنٹے قبل