Advertisement
علاقائی

فیصل آباد: پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد: پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ، فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پرگلےپرڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 12th 2021, 8:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق  پنجاب میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ تھم نہ سکا، جڑانوالہ کا رہائشی 25 سالہ آصف  گلے پر ڈور پھرنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔پولیس کے مطابق  لاش کو تحویل میں لے کر   ورثاء سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے  صوبے بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے ۔

خیال رہے کہ پنجاب کے روایتی تہوار بسنت کو منانے پر گزشتہ 14 سال سے اعلانیہ پابندی عائد ہے۔ آخری مرتبہ بسنت کا تہوار 2007 میں منایا گیا تھا۔ بسنت فیسٹول  ہر سال  فروری کے دوسرے ہفتے   منایا جاتا تھا ۔

 

Advertisement