راولپنڈی : ٹریفک پولیس کا لاک ڈاؤن اور عید الفطر کیلئے منظم اور جامع ٹریفک پلان جاری
راولپنڈی : سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے لاک ڈاﺅن اور عید الفطر کے لیے منظم اور جامع ٹریفک پلان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے لاک ڈاﺅن اور عید الفطر کے لیے منظم اور جامع ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن اور عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 623اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
سی ٹی او رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات پر عمل در آمد کروانے کے لیے مری میں سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ مری جانے والے تمام داخلی اوراندرونی راستوں پرسیاحوں کو روکنے کے لیے13پکٹس قائم کر دی گئیں۔ ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کی روک تھام کےلئے 33پکٹس قائم کرنے کے ساتھ سپیشل سکواڈز بھی بنائے گئے ہیں۔
سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ مساجد ، امام بارگاہوں اور جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔اہم شاہراہوں ،رش والے مقامات اور خصوصی پکٹس پر ٹریفک پولیس بھر پور محنت کے ساتھ ڈیوٹی سر انجا م دے گی۔ سکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 17 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 17 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 17 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 15 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 12 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 16 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 17 گھنٹے قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 17 گھنٹے قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل








