رائیلی سفارتکاروں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے ان کے خطاب کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، انتونیو گوتریش


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اپنے خلاف لگائے جانے والے اسرائیلی الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی سفارتکاروں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے ان کے خطاب کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جو انتہائی افسوسناک ہے اور انہیں اس سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے فلسطینی عوام کے مصائب و مشکلات کا ذکر کیا تھا لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کو حماس کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کا جواز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سفارتکاروں کا یہ الزام کہ انہوں نے حماس کے حملے کا جواز پیش کیا مکمل طور پر جھوٹ ہے، حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو کئے گئے حملوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا لیکن اس حقیقت کا ادراک بھی ضروری ہے کہ حماس کے حملے خلا میں نہیں ہوئے، فلسطینیوں کو 56 سال حبس زدہ قبضےکا شکار بنایا گیا ہے اور حماس کے حملوں کو فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینےکا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔
سیکرٹری جنرل کے اس بیان کے جواب میں اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے ان کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا جبکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے ٹویٹ کیا کہ سیکرٹری جنرل نے اسرائیل پر حماس کے حملے کا جواز پیش کیا ہے اس کے بعد وہ اس عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے اور انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے مطابق انہوں نے اسرائیلی سفیر کی طرف سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago








