علاقائی
کوٹ ادو :تیزرفتار کار درخت سے ٹکراگئی ،2 افراد جاں بحق
کوٹ ادو: کوٹ ادو روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
جی این این کے مطابق کوٹ ادو روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب ٹی پی لنک کنال روڈ پر گزشتہ رات 3بجے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ۔ کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی دو ایمبولینسزاور فائر وہیکل جائے حادثہ پرپہنچ گئیں ۔
امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشوں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا اور لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا ۔ کار میں سوارافراد چشتیاں سے تونسہ شریف جا رہے تھے۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
موسم
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی اور فضائی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے صوبے میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر ڈائن ان، پارکنگ میں کھانے اور رات 10 بجے تک دستیاب ہو گی جبکہ فوڈ ڈلیوری کی سہولت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہو گی۔
پاکستان
سانحہ 9 مئی شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی ہے جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے
لاہور: سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل جاری ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے جیل میں سماعت کی، ضمانت پرموجود ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی ہے جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی، سابق ایم این اے روبینہ جمیل اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان بھی حاضری کے لئے جیل میں پیش ہوئے۔
پاکستان
عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا
آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے
ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، چار روزہ نمائش میں ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی. نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری بھی متعارف کرایا جائیگا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی عادل کے مطابق یہ نمائش دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خطے میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش ہے، اس بار نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 33 وفود شرکت کر رہے ہیں۔
کموڈور اعتزاز خالد نے بتایا کہ ایران، اٹلی، اور یوکرین پہلی بار اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں، جبکہ چین اور ترکی کیلئے خصوصی تین پویلین بنائے گئے ہیں۔
آئیڈیاز دفاعی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، چار روزہ نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے