لاہور: پی ایس ایل 6میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت کے لیے پی سی بی کو گرین سگنل مل گیا ، تاہم باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا، اجازت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت 10 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے .

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تمام ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان تیارکرلیا، پی سی بی کے اعلی حکام کل اسلام آباد میںاین سی او سی حکام سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ ملاقات میں شائقین کو اسٹیڈیم میںداخلے کیلئے گرین سنگل مل چکا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں 25فیصد افراد کو بیٹھنے کیاجازت دی جائے گی، پلان کے مطابق شائقین میں کم از کم دو سیٹوںکا فاصلہ ہوگا، فیملی کے ممبران کو ایک ساتھ بیٹھنے کیاجازت ہوگی۔
دوسری جانب ٹکٹوں کی فروخت صرف آن لائن کرنےکی تجویزبھی زیر غور ہے ۔ ٹکٹ فروخت کرنے والی تین مختلف کمپنیز سےبھی پی سی بی افسران کی ملاقات ہوچکی۔ اجازت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت 10 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔ کم شائقین کی انٹری کی وجہ سے قیمتوں کےنرخ تھوڑے زیادہ ہونگے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا سیزن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس کے ابتدائی 20 میچز شہر قائد میں کھیلےجائیں گے جبکہ آخری 14 میچز لاہور میں ہوں گے۔
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 6 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 4 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 5 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 5 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 6 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 5 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 5 days ago






