دنیا
98 ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ، مصری حکام
112 مصریوں اور متعدد غیر ملکی شہریوں کو رفح کراسنگ سے مصر میں داخل ہونے کی اجازت، فلسطینی کراسنگ اتھارٹی
فلسطینی کراسنگ اتھارٹی نے آج 112 مصریوں اور متعدد غیر ملکی شہریوں کو رفح کراسنگ سے مصر میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کراسنگ اتھارٹی نے تصدیق کی کہ روسی، یوکرینی، اردنی، مراکشی، ہسپانوی، ڈچ، سویڈش، امریکی اور پیرو کے متعدد شہریوں کو رفح بارڈر کراسنگ سے مصر جانے کی اجازت دی گئی جہاں سے وہ اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہوں گے۔
غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی امداد کے ایک حصے کے طور پر مصری ذرائع نے غزہ کی پٹی میں 98 ٹرکوں کے داخلے کا اعلان کیا۔ایک ٹرک میں موجود مواد تقریباً 1500 خاندانوں کے لیے 10 دن کے لیے کافی ہے اور اس میں خوراک اور پانی شامل ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ العریش ہوائی اڈے پر اب تک 114 طیارے امدادی سامان لے کر اترے ہیں جن پر غزہ کی پٹی کے لیے3 ہزار ٹن امدادی سامان لایا گیا ہے۔یہ امدادی سامان مصر کی ہلال اضمر سوسائٹی کے ذریعے غزہ کی پٹی پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔۔
ذرائع نے مزید کہا کہ جن بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے امدادی طیارے پہنچے وہ ہیں ان میں ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن، یونیسیف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، ریڈ کراس، ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز اور یورپی یونین۔ 35 ممالک سے بھی امداد پہنچی، جس میں خوراک، طبی سامان، اور امدادی سامان جیسے ایمبولینس، ایکسرے مشین، واٹر فلٹرز، واٹر ٹینک، بجلی کے جنریٹر، لائٹنگ ٹاورز اور سولر پینلز شامل ہیں۔
کھیل
انڈر19 ایشیاکپ:پاکستان کا یواے ای کو جیت کے لیے315 رنز کا ہدف
پاکستان کی طرف سے شاہ زیب اور ریاض اللہ نے سنچریاں اسکور کیں
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 315 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 94 کی پارٹنرشپ فراہم کی، عثمان خان 41 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 277 کے رنز پر گری۔
پاکستان کی طرف سے شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی،وہ 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی تیسری وکٹ محمد ریاض اللہ کی گری، انہوں نے 106 رنز بنائے۔ فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیتنے کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا۔
علاقائی
بنوں:مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق
پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے میں بچوں نے ویرانے میں پڑا مارٹرگولہ اٹھالیا جو دھماکے سے پھٹ گیا
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سےدوبھائیوں سمیت 3 بچےجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے میں بچوں نے ویرانے میں پڑا مارٹرگولہ اٹھالیا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 بھائی بھی شامل تھے، جب کہ تینوں بچے طالب علم تھے جو مدرسے سے گھر جارہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق لاشیں اسپتال منتقل کرکے علاقے میں حفاظتی اقدامات کے تحت سرچنگ شروع کردی گئی ہے۔
دنیا
کویت : جی سی سی اجلاس میں نتین یاہوکے وارنٹ گرفتاری کا خیرمقدم
کویت میں اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے مطالبات کا اعادہ کیا
کویت میں ہونے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے جارنے ہونے والے وارنٹ گرفتاری کا خیر مقدم کیا ہے۔
خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں نے اتوار کو کویت میں اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے مطالبات کا اعادہ کیا۔
رہمنماؤں نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کی اس وضاحت کو مسترد کرتے ہیں کہ غزہ کی پٹی میں جارحیت اسرائیل کا دفاع ہے۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ کی پٹی میں کیے جانے والے افسوس ناک اور ہول ناک جرائم کی بھی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی، جن میں شہریوں کا قتل، تشدد، ماوراے عدالت سزاے موت، جبری گمشدگی، جبری بے گھری، اور لوٹ مار شامل ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
فیصل واوڈا کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی برکس ممالک پرسو فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی