Advertisement
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کے خلاف تھانہ بارہ کہو اور تھانہ کھنہ میں 3 مقدمات درج ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 14 2023، 9:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

سائفر کیس کی سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج دہشت گردی کے 3 مقدمات کی عبوری ضمانت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی۔ وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر جج کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی چیرمین کے وکلاء کی جانب سے سلمان صفدر اور بیرسٹر عمیر نیازی پیش ہوئے، عمران خان کے خلاف تھانہ بارہ کہو اور تھانہ کھنہ میں 3 مقدمات درج ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 ستمبر کو بحال کی تھیں۔

 

 

 

Advertisement