یوں میچ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکنز کو ڈبلیو بی بی ایل کے 39 ویں میچ میں 53 رنز سے ہرا دیا


برسبین ۔15نومبر (اے پی پی):ویمنز بگ بیش لیگ ، برسبین ہیٹ ویمن نے ڈبلیو بی بی ایل کے 39ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکنز ویمن کو 53 رنز سے ہرا دیا۔
یہ برسبین ہیٹ کی ساتویں فتح ہے۔ بدھ ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلے گئے ڈبلیو بی بی ایل کے 39ویں میچ میں برسبین ہیٹ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، جارجیا ریڈمائن عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 70 جبکہ بیس ہیتھ 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔
ہوبارٹ ہریکنز کی طرف سے شبنم اسماعیل اور ہیتھر گراہم نے دو ،دو وکٹیں حاصل کی ۔ جواب میں ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 131 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور وہ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 131 رنز بناسکی۔ یوں میچ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکنز کو ڈبلیو بی بی ایل کے 39 ویں میچ میں 53 رنز سے ہرا دیا۔
برسبین ہیٹ کی کپتان جیس جوناسن نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار جبکہ کورٹنی سیپل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ برسبین ہیٹ کی جارجیا ریڈمائن کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یہ برسبین ہیٹ کی ڈبلیوبی بی ایل میں ساتویں فتح ہے۔

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک گھنٹہ قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- ایک گھنٹہ قبل

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 34 منٹ قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- ایک گھنٹہ قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 40 منٹ قبل

اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- ایک گھنٹہ قبل









