ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پ 181 مریض میں وائرس کی تصدیق
رواں سال پنجاب میں 12 ہزار 45 جبکہ لاہور میں 5 ہزار 317 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب


ڈینگی کے وار کا سلسلہ نہ تھم سکا، گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران پنجاب میں مزید 181 نئے مریض سامنے آگئے۔
سیکرٹر ی ہیلتھ علی جان خان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں 92 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال پنجاب میں 12 ہزار 45 جبکہ لاہور میں 5 ہزار 317 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔
حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں08،ملتان میں17 ،گوجرانوالہ میں32 اور فیصل آباد میں 09 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، اسی طرح نارووال میں 04، شیخوپورہ، اٹک اور اوکاڑہ میں 3،3 ، قصور، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، حافظ آباد، راجن پور اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔
سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 160 مریض زیر علاج ہیں،ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 77 مریض داخل ہیں ، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔

امریکا اور پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے اہم ملاقات
- 6 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 8 منٹ قبل

دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، کون سا ملک پہلے نمبر پر ہے؟
- 3 گھنٹے قبل

کراچی:نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
- 4 گھنٹے قبل

امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی اوباما پر شدید تنقید
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں
- 5 گھنٹے قبل

چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 22 منٹ قبل

9 مئی کیسز میں مفروز حماد اظہر والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا
- 6 گھنٹے قبل