جی این این سوشل

کھیل

ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل، بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ورلڈ کپ 2023  سیمی فائنل، بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف دے دیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔

بھاارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے شبمن گِل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، دونوں بیٹرز نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور اسکور 8.2 اوورز میں 71 رنز پر پہنچایا جس کے بعد بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔

بھارتی کپتان روہت شرما جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 29 گیندوں پر 47 رنز بناکر ٹم ساؤتھی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد تیسری وکٹ پر ویرات کوہلی اور شریاس ایر کے درمیان 164 رنز کی دھواں دار پارٹنرشپ لگی جس نے بھارت کو بڑے ہدف کی جانب گامزن کردیا۔

ویرات کوہلی 113 گیندوں پر 117 اسکور بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر ڈیوڈ کونوے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ویرات کوہلی نے سنچری مکمل کرتے ہوئے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بنا لیا۔

ویرات اس وقت ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں انہوں نے 691 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر کا 673 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

شیریاس ایر 70 گیندوں پر 105 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ سوریا کمار یادیو 2 گیندوں پر ایک رنز بنانے کے بعد ٹم ساؤتھی کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 100 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹرینٹ بولٹ 10 اوورز میں 86 رنز دے کر ایک وکٹ لے سکے۔

تجارت

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

معاشی عدم استحکام کے باعث  روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے ، آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 278.54روپے  سے بڑھ کر  278.64روپے پر بند ہوا۔

 اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا   ،یوور 23 پیسے مہنگاہوکر 308.51  روپے ،برطانوی پاؤنڈ  ایک  روپے مہنگاہوکر 366.54 روپے  کا ہو گیا جبکہ یو اے ای درہم 76.16 روپے پر اور سعودی ریال 74.37 روپے پر برقرار رہا ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج میں  کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ہے ،100 انڈیکس 204 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 283 کی سطح پر بند ہوا ،آج 15 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شئیرز  کا کاروبار ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

 اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈکی گئی،اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،اگست میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

 اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈکی گئی،اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،اگست میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی۔    
ماہانہ بنیادوں پر پیاز 23.62 فیصد مہنگے ہوئے،ماہ اگست میں انڈے فی درجن 12.39 فیصد مہنگے ہوئے،تازہ سبزیوں کی قیمت میں 12.25 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر دال چنا 4.55 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں آلو کی قیمت 2.90 فیصد تک اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہ اگست میں دال مونگ 2.83 فیصد تک مہنگی ہوئی،تازہ اور خشک دودھ بالترتیب 1.27 اور 1.20 فیصد مہنگے ہوئے، ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں پر لگنے والا ٹیکس 168.79 فیصد بڑھا،سٹیشنری کی قیمت میں 5.08 فیصد تک اضافہ ہوا،ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں 1.35 فیصد تک اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گھی ،گوشت ،چاول، دال ماش،مصالحہ جات بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ، ماہانہ بنیادوں پر تازہ پھل 13.10 فیصد سستے ہوئے،ایک ماہ میں ٹماٹر 8.09 فیصد تک سستے ہوئے ، آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 3.40 فیصد کمی ہوئی،ماہ اگست میں دال مسور 0.75 فیصد تک سستی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر گندم،بریڈ،سگریٹس بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll