انہوں نے کارڈیالوجی، ایمرجنسی، او پی ڈی اور ان ڈور بلاک میں مریضوں کی عیادت کی
:نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے توسیعی پراجیکٹ کے تحت اوپی ڈی اور ا ن ڈور بلاک کا افتتاح کر دیا اور 152بیڈ کی سرائے کاسنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے کارڈیالوجی کی ایمر جنسی کی اپ گریڈیشن اور بیڈز کی تعداد 60 سے120کرنے کااعلان بھی کیا اور اپ گریڈیشن جنوری کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ملتان کارڈیالوجی کے اوپی ڈی اور ان ڈور بلاک توسیعی پراجیکٹ کادورہ کیا ، فرش او رسیڑھیوں کے تعمیراتی معیار پر عدم اعتمادکااظہار کرتے ہوئے معیار فوری طورپر بہتر بنانے کاحکم دیا۔
انہوں نے کارڈیالوجی، ایمرجنسی، او پی ڈی اور ان ڈور بلاک میں مریضوں کی عیادت کی،مریضوں نے ادویات کی دستیابی اور طبی ٹیسٹ کی سہولت میسر ہونے کی توثیق کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزارت اعلی کے بعد سامنے موجودصحافیو ں کی پارٹی میں جا بیٹھوں گا، ہم اپنا کام کررہے ہیں، نئی حکومت آرہی ہے وہ باقی معاملات دیکھ لیں گے۔
چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا تھا اب اسے سٹیٹ آف دی آرٹ بنا رہے ہیں۔ہسپتالو ں کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں، جاری منصوبو ں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔ پنجاب میں صحت کی سہولتوں کے لئے کا م کررہے ہیں۔
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری، 40 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 15 منٹ قبل
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 3 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا
- 5 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 2 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 2 گھنٹے قبل
معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم
- 4 گھنٹے قبل
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 3 گھنٹے قبل