فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرم کا ارتکاب کرنے پر نیتن یاہو کو کٹہرے میں لایا جائے ،بھارتی رکن پارلیمنٹ
بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق راج موہن اُنیتھن کا کہنا تھا کہ محصور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرم کا ارتکاب کرنے پر نیتن یاہو کو سزا دینی چاہیے
بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق راج موہن اُنیتھن کا کہنا تھا کہ محصور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرم کا ارتکاب کرنے پر نیتن یاہو کو سزا دینی چاہیے۔
غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف کیرلہ کے علاقے کاسرگوڈ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کاسرگوڈ متحدہ مسلم جماعت نے ریلی نکالی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت تمام معاہدوں کو توڑنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگی جرائم کے مجرم جرمن نازیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے نیورمبرگ ٹرائلز کے نام سے سزائیں دی گئی تھیں، جس کے تحت ان جنگی جرائم کے ملزمان کو بغیر کوئی مقدمہ چلائے قتل کردیا گیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ نیورمبرگ ماڈل کو اسرائیلی وزیر اعظم پر بھی لاگو کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج نیتن یاہو ایک جنگی مجرم کے طور پر دنیا کے سامنے کھڑا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی افواج کے مظالم کی وجہ سے کسی مقدمے کی سماعت کے بغیر نیتن یاہو کو گولی مار کر ہلاک کیا جائے۔
قبل ازیں کانگریس کے سینئر لیڈر جیرام رمیش نے بھی پارٹی کا باضابطہ بیان جاری کیا، جس میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کے لیے مداخلت کرے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 17 گھنٹے قبل
تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ،44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں 9 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
- 2 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 18 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل
پنجاب میں شدید دُھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار
- ایک گھنٹہ قبل
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ
- 15 منٹ قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 17 گھنٹے قبل
اسپیس ایکس کے مقابلے میں جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن نے اپنا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا
- ایک گھنٹہ قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 19 گھنٹے قبل