تجارت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 20th 2023, 11:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں مزید 40 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے امریکی ڈالر 286 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کئی ہفتوں سے اضافے کا رجحان رہا تاہم گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت 286.50 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بین کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے تین پیسے پر بند ہوئی تھی۔