Advertisement
پاکستان

شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدد نامزد کر دیا گیا

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک عمر ایوب کی جانب سے اس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 22nd 2023, 11:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شیر افضل مروت کو  پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدد نامزد کر دیا گیا

 پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو تحریک اںصاف کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔

عمران خان کے مختلف مقدمات میں وکیل اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک عمر ایوب کی جانب سے اس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا ایکس پر نوٹی فکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ نئی ذمہ داریاں پوری محنت سے نبھاؤن گا، میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا مجھ پر اعتماد کا بے حد مشکور ہوں۔

واضع رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر تھے

Advertisement