قازقستان کے سفیر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے سرکاری میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں


پاکستان اور قازقستان نے ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنے سرکاری ذرائع ابلاغ کے اداروں کے دفاتر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آج (بدھ) اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی اور پاکستان میں قازقستان کے سفیریرزان کستافن کے درمیان ملاقات میں ہوا۔وزیراطلاعات نے کہا ہمیں سرکاری ذرائع ابلاغ کے اداروں کے درمیان تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن دونوں ملکوں میں معلومات کا اہم ذریعہ ہیں۔
ملاقات میں پاکستان کی وزارت اطلاعات اور قازقستان کی وزارت اطلاعات اور سماجی ترقی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے وزرائے اطلاعات کے درمیان زوم میٹنگ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مرتضی سولنگی نے کہا کہ لاہور سے ایک ٹیم قازقستان میں فلم کی عکس بندی کیلئے جارہی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ گہرے تاریخی اورثقافتی تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ مفادات اور مقاصد وسیع پیمانے پر آپس میں مربوط ہیں۔ قازقستان کے سفیر نے وزیر اطلاعات کو پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات اور قازقستان کی وزارت اطلاعات و سماجی ترقی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کیلئے قازقستان کے دورے کی دعوت دی۔قازقستان کے سفیر نے کہا کہ قازقستان کے صدر کو پاکستان اور اس کے عوام سے بے پناہ محبت ہے انہوں نے کہا کہ قازقستان کے صدر آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے۔ قازقستان کے سفیر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے سرکاری میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago





