Advertisement
پاکستان

پاکستانی کلچر کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبوں ہر کا م کیا جا رہا ہے ،جمال شاہ

اسلام آباد میں شعبہ آثار قدیمہ کی ویب پورٹل اور موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کے کلچر کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 23rd 2023, 1:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی کلچر کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبوں ہر کا م کیا جا رہا ہے ،جمال شاہ

نگران وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فن اور ثقافت کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لئے غیر معمولی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

 آج (بدھ) اسلام آباد میں شعبہ آثار قدیمہ کی ویب پورٹل اور موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کے کلچر کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو بہت سی منفرد ثقافتوں اور روایات سے نوازا گیا ہے جس کی ایک وسیع تاریخ ہے انہوں نے کہا کہ قوم اپنے فنکار اور ثقافت کو بڑی عزت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیلوگوں کو تاریخی اثاثوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی بالخصوص نوجوان طبقہ کو اپنے ثقافتی مقامات اور ورثے کے بارے میں جاننے کے مواقع میسر آئیں گے۔ یہ ایپ Heritage of Pakistan گوگل کے پلے سٹور پر دستیاب ہے اس ایپ میں پاکستان کے چھ ہزار تاریخی مقامات کوشامل کیا جائیگا۔

Advertisement