24 نومبر کوپنجاب کے 10 اضلاع میں سکول کالجز بند رہیں گے، نگران وزیر اعلی پنجاب


اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں جس کے تحت جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 24 نومبر کوپنجاب کے 10 اضلاع میں سکول کالجز بند رہیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا جس میں سموگ کے تدارک سے متعلق اقدامات بارے غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10 ہزار طلباء کو الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، مارکیٹوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے حق میں نہیں، جمعہ اور ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کھلیں گی جبکہ اتوار کے روز مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ریستوران بھی جمعہ اور ہفتے کو 3 بجے کے بعد کھلیں گے، اتوار کے روز مال روڈ صبح سے شام 5 بجے تک سائیکل والوں کیلئے کھلا ہو گا۔ سموگ پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کیلئے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں، لاہور میں انسداد سموگ کیلئے سموگ ٹاورز لگائے جائیں گے۔

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 10 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 12 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- an hour ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 14 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 15 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 14 hours ago

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- 42 minutes ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 15 hours ago

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- 16 minutes ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 13 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 2 minutes ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 15 hours ago