جی این این سوشل

تفریح

میکسیکن اداکارہ فلسطین کی حمایت پر فلم سے نکالے جانے کے بعد بھی پر عزم

مظلوم لوگوں کے لیے اپنی آواز بُلند کرتی رہوں گی، میلیسا بریرا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میکسیکن اداکارہ فلسطین کی حمایت پر  فلم سے نکالے جانے کے بعد بھی پر عزم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

معروف میکسیکن اداکارہ میلیسا بریرا کا فلسطین کی حمایت پر ہالی ووڈ فلم سے نکالے جانے کے بعد بھی خاموش نہیں رہیں۔

میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا نے حال ہی غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی جس کے بعد امریکی کمپنی اسپائی گلاس نے اداکارہ کو فلم “اسکریم 7″ کے سیکیوئل سے ہی نکال دیا تھا۔

اب اداکارہ میلیسیا بریرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں ایک  پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے یہود دشمنی اور اسلامو فوبیا کی مذمت کرتی ہوں اور کسی بھی گروہ کے خلاف کسی بھی قسم کی نفرت اور تعصب کی مذمت کرتی ہوں۔

میلیسیا بریرا نے کہا کہ ایک قابل فخر میکسیکن شہری کے طور پر یہ میری ذمہ داری ہے کہ اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ان مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کروں جن کی مجھے فکر ہے اور دُنیا تک اپنی آواز پہنچاوْں، اس دنیا میں ہر انسان کو مساوی انسانی حقوق، آزادی رائے اور بولنے کا حق حاصل ہے پھر چاہے اُس کا تعلق کسی بھی مذہب، رنگ، نسل، جنس یا ذات سے ہو۔

اداکارہ نے زور دے کر کہا کہ کسی حکومت یا قیادت پر تنقید کرنا لوگوں کے پورے گروپ کی مذمت کے مترادف نہیں ہونا چاہیے، میں دن رات دعا کرتی ہوں کہ مزید اموات نہ ہوں، مزید تشدد نہ ہو اور پوری دُنیا میں امن قائم ہوجائے۔  فلسطین کے لیے آواز اُٹھاتے ہوئے کہا کہ میں اُن لوگوں کے لیے اپنی آواز بُلند کرتی رہوں گی جنہیں میری حمایت کی ضرورت ہے اور میں امن کی وکالت کرتی ہوں گی۔

اداکارہ نے اپنے مخالفین کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ “خاموشی میرے لیے آپشن نہیں ہے، میں انسانی حقوق اور آزادی کے لیے بولتی رہوں گی۔

واضح رہے کہ میلیسا بریرا نے اسرائیل کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی اور قتلِ عام کررہا ہے۔

 

علاقائی

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی اور جیالوں نے کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری محمد عارف نے جیالوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے مرکزی آفس رنگ پور جٹاں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور ان کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی نیشنل پلان کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی معلومات کے لیے شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے۔


احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll