تفریح
اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا
پی ٹی وی پر چلنے والے ڈرامہ سیریز ’ففٹی ففٹی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار نے فلم، ٹی وی اور سٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا
پاکستان انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔
پی ٹی وی پر چلنے والے ڈرامہ سیریز ’ففٹی ففٹی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار نے فلم، ٹی وی اور سٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔
اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا، وہ 16 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے شوبز کیریئر کا آغاز 1964 میں پندرہ سال کی عمر میں سٹیج ڈرامے سے ہوا۔ضیاء محی الدین شو میں پر فارمنس کے بعد ان پر ٹیلی وژن کیلئے راہیں ہموار ہوئیں جبکہ شعیب منصور اور انور مقصود کے مشہور ڈرامہ سیریز ’ففٹی ففٹی‘ میں پرفارمنس کے بعد انہیں بے پناہ شہرت ملی۔
اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی دھاک بٹھائی اور سلورسکرین پر بہترین اداکاری پر انہیں 5 مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اداکار کے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی کے علاوہ ربڑ بینڈ، یہ زندگی ہے، ون وے ٹکٹ، دہلی کالونی، اسماعیل ٹائم اور سٹیج ڈرامے شامل ہیں۔
اسماعیل تارا کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
پاکستان
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا جس کے تحت سال 2025 کیلئے پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا جس کے تحت سال 2025 کیلئے پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے، جب کہ سرکاری حج اسکیم کے لیے روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق سرکاری و نجی حج سکیموں کیلئے کوٹہ کی تقسیم کا تناسب 50:50 ہے، سرکاری و نجی حج سکیموں کیلئے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں، سرکاری حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم میں 5 ہزار نشستیں مختص رکھی جائیں گی۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اسپانسر شپ اسکیم میں شمولیت کیلئے بینکنگ چینل کے ذریعے بیرون ملک سے زر مبادلہ بھجوانا لازم ہو گا، نجی حج اسکیم میں سپانسر شپ سکیم کیلئے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی، سرکاری سپانسر شپ اسکیم “ پہلے آئے پہلے پائیے“ کے اصول پر ہو گی اور انہیں قرعہ اندازی سے استثناء ہو گا۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستیں وصولی کی جائیں گی، حج قرعہ اندازی 6 دسمبر کو کی جائے گی، جبکہسرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں، اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہے۔
حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہےجب کہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازم ہو گی،جبکہ قرعہ اندازی کے بعد پہلی قسط واپس لینے کی صورت میں 50 ہزار روپے کٹوتی ہو گی، تیسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں 2 لاکھ روپے کٹوتی ہو گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 10 فروری کے بعد نہ جانے کی صورت میں بقیہ رقم واپس نہیں ہو گی، درخواست گزار کی فوتگی کی صورت میں مذکورہ بالا کٹوتی عمل میں نہیں آئے گی۔
وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کم سن افراد حج کے لیے نہیں جاسکیں گے جب کہ حج پر وفات پانے والوں کا زرتلافی 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کردیا ہے۔
پاکستان
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ 2 سال سے جاری احتجاج پر آنسو گیس شیل کا زیادہ استعمال ہوا، آنسو گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے سٹاک ختم ہو گیا
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے لیے خریدے جائیں گے، آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ آنسو گیس شیل کی خریداری کرے گی، آنسو گیس شیل کی خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آنسو گیس شیل کی خریداری کا عمل جلد مکمل کر کے شیلز متعلقہ اضلاع کو دیے جائیں گے، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کے افسران نے آئی جی پنجاب سے آنسو گیس شیل مانگے تھے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ 2 سال سے جاری احتجاج پر آنسو گیس شیل کا زیادہ استعمال ہوا، آنسو گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے سٹاک ختم ہو گیا۔
علاقائی
کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور
قرارداد کے مطابق نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرانےکیلئے سیرت النبی ﷺکا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے
کے پی اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کا اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا، حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔
قرار داد میں کہا گیا ہےکہ سکولوں میں بچوں کوحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے۔
قرارداد کے مطابق نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرانےکیلئے سیرت النبی ﷺکا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔
خیبرپخونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی عرب: تاریخ میں پہلی بار صحرا میں برفباری
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) میں ملک گیر تبادلے و تقرریاں
-
موسم 2 دن پہلے
پنجاب میں دھند اور سموگ نے مزید کونسے شہر اپنی لپیٹ میں لے لیے ؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت نے پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کا مقدمہ درج
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان کرکٹ بورڈنے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کی منظوری دے دی، ذرائع