رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13ہزار آٹھ سو 59 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب
ڈینگی کا راج برقرار، گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 78 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13ہزار آٹھ سو 59 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کا کہناہے کہ لاہور میں گزشتہ روز 47، راولپنڈی میں 5 اور گوجرانوالہ میں 14 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. ملتان میں گزشتہ روز ایک نئے ڈینگی مریض کی تصدیق ہوئی.رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 806 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخو پورہ میں ڈینگی کے تین نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نارووال، خانیوال اور چکوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 68 مریض زیر علاج ہیں۔
علی جان خان کا مزید کہناہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 38 مریض زیر علاج ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کاملازمین کی برطرفی کابل مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
برطانوی شاہی جوڑے پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی طلاق کے حوالے سےخفیہ معاہدہ ہونے کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل
دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی نئی ’ریل بس‘ کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقی بیٹر کا ڈیبیو میچ میں نیا ریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: کیویز کی شاندار بلے بازی پروٹیز کو 6 وکٹوں سے شکست
- 2 گھنٹے قبل
نئی دہلی میں رنگا رنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد،شرکا کی بھر پور شرکت
- 2 گھنٹے قبل
جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نےکتنے ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں؟رپورٹ جاری
- 3 منٹ قبل
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے نئے ججز کی تقرری کی منظوری ،جسٹس منیب اور جسٹس منصور کا بائیکاٹ
- 4 گھنٹے قبل
نریندرمودی اخلاقیات بھول گئے، ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر
- 4 گھنٹے قبل
سعودی ائیرلائن نے 100 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈکردیا،زائرین کا شدید احتجاج
- 5 گھنٹے قبل
سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنا کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل