گوجرہ : تھانہ سٹی گوجرہ کی حدود میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 12 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی گوجرہ کی حدود میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 12 سالہ بچی عبرش جاں بحق ہو گئی ہے۔ عبرش اپنے رشتہ داروں سے ملنے گوجرہ آئی تھی اور شاہ کوٹ کی رہائشی تھی۔
پولیس نے متعدد پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا جن سے سینکڑوں چرخیاں اور پتنگ بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا اکرم کو معطل کردیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے گوجرہ میں ڈور پھرنے سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیے دیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات نا قابل برداشت ہیں۔پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بچی کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے یکم رمضان کو بینک بند رہیں گے
- 3 گھنٹے قبل

معروف امریکی اداکارہ اور"گوسپ گرل"39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل

ملٹری ٹرائل کیس ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہو گی ، سپریم کورٹ
- 26 منٹ قبل

حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں،600 سے زائد فلسطینی رہا
- 4 گھنٹے قبل

صارفین کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

انسداد منشیات فورس کی مثالی کارکردگی، 18 ٹن منشیات تلف، درجنوں مجرموں کو سزائیں
- ایک گھنٹہ قبل

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

پشاور:صوبائی حکومت کا مستحق خاندانوں کو رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان
- 5 منٹ قبل

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی آج پاکستان کا دورہ کریں گے
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی:پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان بے معنی میچ آج کھیلاجائے گا
- 4 گھنٹے قبل

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس،افواج پاکستان وطن کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل