اسلام آبادکی نصف آبادی کی جلد کوروناویکسینیشن کیلئے ہنگامی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی نصف آبادی کی ویکسی نیشن کیلئے 2 ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور ہنگامی ویکسی نیشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں نئے ماس، لوکل ویکسی نیشن سینٹرز کےقیام کا فیصلہ ہوا ہے شہر کے نواحی علاقوں میں ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئےجائیں گے ویکسی نیشن سینٹرزدیہی،بنیادی مراکزصحت میں قائم کئےجائیں گے۔
اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسپتال، مراکز صحت میں19سینٹرز قائم ہیں اور ہنگامی پلان پر عملدرآمد کیلئے نئے ویکسی نیٹرز کی بھرتیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں100ویکسی نیٹرز کو 2 ماہ کیلئےبھرتی کیاگیاہے، عارضی طور پر بھرتی ویکسی نیٹر کو ماہانہ 45 ہزار تنخواہ دی جائےگی، عارضی بھرتی ویکسی نیٹرز نئے سینٹرزمیں تعینات کئےجائیں گے۔
اسلام آباد میں 2 نئے ماس ویکسی نیشن سینٹر کے قیام کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ماس ویکسی نیشن سینٹرزایف نائن،کنونشن سینٹرمیں قائم ہوں گے، ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹررواں ہفتےفعال ہوجائےگا جب کہ کنونشن ماس ویکسی نیشن سینٹرآئندہ ہفتے فعال ہونےکا امکان ہے۔
کنونشن ماس سینٹر میں یومیہ10ہزار افراد کی ویکسی نیشن ہوسکےگی، اسلام آباد میں 2لاکھ10ہزار سے زائدافراد کی ویکسی نیشن ہوسکی ہے۔

اسلام آباد میں "فلسطین تھا اور رہے گا" کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح
- 11 گھنٹے قبل

زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے یکم رمضان کو بینک بند رہیں گے
- چند سیکنڈ قبل

ابوظہبی کے ولی عہدکل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل
- 11 گھنٹے قبل

حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں،600 سے زائد فلسطینی رہا
- 37 منٹ قبل

چیمپئنز ٹرافی:پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان بے معنی میچ آج کھیلاجائے گا
- ایک گھنٹہ قبل

حماس کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار ، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ
- 14 گھنٹے قبل

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی آج پاکستان کا دورہ کریں گے
- ایک گھنٹہ قبل

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل