جی این این سوشل

تجارت

وزیراعظم کی مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:ملک میں مہنگائی عروج پر، وزیراعظم عمران خان نے مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنے کی ہدایت

ترجمان کے مطابق مارکیٹ کمیٹیوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد وزیراعظم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مارکیٹ کمیٹیاں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہوئی، مارکیٹ کمیٹیاں بڑے تاجروں، پریشر گروپس سے مل کر پیسے بناتے ہیں اور مارکیٹ کمیٹیاں اپنے ذاتی مفادات نکالتی تھیں،مارکیٹ کمیٹیوں کی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر کوئی توجہ نہیں اور کمیٹیاں اپنے فائدے کے لیے عوام کے لیے ریلیف کو نظر انداز کر دیتی پائی گئیں۔

دنیا

برطانیہ میں شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ، اسکول بند جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر

شدید برفباری کے باعث 220 سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ میں  شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ، اسکول بند جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر

برطانیہ بھر میں گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والی شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئی ہے، اسکول بند ہو گئے ہیں جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید برفباری کے باعث 220 سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ ہزاروں مسافروں کو ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کل تک برفباری اور برفباری کی وارننگ جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، وسطی اور جنوبی ویلز اور سکاٹش سرحدوں سے نارفوک تک مشرقی کاؤنٹیوں میں برف باری اور برفباری کے حوالے سے شدید موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ آرکٹک سمندری ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ پورے ہفتے شدید سردی رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ خلا میں روانہ ،لانچنگ کےموقع پر ایلون اور ٹرمپ بھی موجود

اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ  خلا میں روانہ ،لانچنگ کےموقع پر ایلون اور  ٹرمپ بھی موجود

سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہو گیا، لانچنگ کےموقع پر ایلون مسک اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں، 5 ویں پرواز میں راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی "سپیس ایکس" نے سٹار شپ نامی اس راکٹ میں تکنیکی خرابیوں کو دور کیا جو گزشتہ لانچنگ میں سامنے آئیں تھی، جس کی وجہ سے سٹار شپ 5 اپنی آزمائشی پرواز کے چند منٹوں بعد ہی خلیج میکسیکو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ سپیس ایکس نے سٹار شپ 5 کی تباہی کے بعد اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں بھی کیں، اور تکنیکی خرابیوں کو دور کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ اب تک بنایا گیا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ ہے جس کی آج چھٹی پرواز تھی۔سپیس ایکس کا 400 فٹ لمبا سٹار شپ میگا راکٹ جنوبی ٹیکساس میں کمپنی کے سٹاربیس سائٹ پر مدار میں لانچ ماؤنٹ سے مقامی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے روانہ ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی راکٹ کی پرواز کا مشاہدہ کیا، امریکا کے نو منتخب صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں ایلون مسک اور وویک راما سوامی کو ایک نئے "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی" (ڈوگے) کی سربراہی کے لیے منتخب کیا تھا۔

 ٹرمپ نے کہا کہ یہ جوڑا مشاورتی حیثیت میں کام کرے گا اور ڈوگے سرکاری محکمہ نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یوکرین کے لانگ رینج میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کردی

نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوکرین کے لانگ رینج میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے  نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کردی

یوکرین کے روس پر امریکی ساختہ لانگ رینج  میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے  نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کر دی۔

نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو روس کے اندر تک طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد روس نے اپنی نیوکلئیرڈاکٹرائن میں تبدیلی کر دی ہے۔

نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔

روسی کی جوہری ڈاکٹرائن کے مطابق اگر  روس یا اس کے اتحادی  ملک بیلا روس پر اگر روایتی ہتھیاروں سے ایسا حملہ کیا گیا جو اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت  کے لیے کسی بڑے خطرے کا سبب بنے تو اس صورت میں بھی روس جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔

روس کی نئی جوہری ڈاکٹرائن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی فوجی اتحاد یا بلاک کے رکن کی جانب سے روس پر جارحیت پورے اتحاد کی جارحیت تصور کی جائے گی۔

روس کی یہ نئی جوہری ڈاکٹرائن عین  ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو امریکا کے فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے روس کے اندر حملے کی اجازت دی ہے۔

امریکی اجازت ملتے ہی یوکرین نے روس کے  علاقے برائنسک پر طویل رینج تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں  سے حملہ کیا۔

روسی فضائیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین نے امریکی میزائلوں سے روس کے علاقے برائنسک پر حملہ کیا،یوکرین کی جانب سے  حملے میں چھ امریکی میزائل داغے گئے جن میں سے پانچ کو روسی فضائیہ نے ہوا میں ہی مار گرایا جبکہ ایک میزائل سے  معمولی نقصان پہنچا۔ تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے فوجی تنصیب کی سرزمین پر گرے، جس سے آگ لگ گئی جسے اب تک بجھا دیا گیا ہے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll