تفریح
سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے نور ریاض فیسٹیول کا آغاز
نور ریاض فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن 16 دسمبر تک جاری رہے گا
سعودی عرب میں نور ریاض فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے اس موقع پر مملکت کا دارالحکومت رنگ اور روشنیوں میں ڈوب گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے فیسٹیول ’’نور ریاض فیسٹیول‘‘ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے جو 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس فیسٹیول کے لیے دارالحکومت کو رنگ اور روشنیوں سے منور کر دیا گیا ہے۔
احتفالنا يشع نور بزيارتكم.
— نور الرياض (@NoorRiyadhFest) December 6, 2023
بانتظاركم المزيد من الثقافة والفنون في الأيام المقبلة، شاركونا لحظاتكم في الاحتفال على هاشتاق #نور_الرياض.
Your presence lights up our Festival. More culture and art awaits you in the coming days. Share your moments with us on the hashtag #NoorRiyadh pic.twitter.com/uNG1A58zcy
ریاض کی بلند وبالا عمارتیں جگمگاتی لیزر لائٹس سے روشن ہو گئی ہیں اور دلکش روشنیاں شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔
شہر کے مختلف مقامات پر دنیاکے نامور فن کاروں کی جانب سے روشنی کے فن پارے بھی سجائے گئے ہیں جو روشنی کی مدد سے دیکھنے والوں کو حیران کر رہے ہیں۔ ان فن پاروں میں تاریخی، تعمیراتی، سنگ تراشی جیسے فن پارے شامل ہیں۔
ریاض نور فیسٹیول میں بچوں کی دلچسپی کے لیے اسکیٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں جب کہ اس نمائش کو دیکھنے کے لیے سعودی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے لوگ بھی جوق درجوق آ رہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
علاقائی
بلوچستان کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی کامیاب
پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 716 جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ حاصل کئے
بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی نے میدان مار لیا جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 716 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ضمنی انتخابات میں 22 امیدواروں نے حصہ لیا، کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 161 تھی، جس میں 64 ہزار 223 میل ووٹرز اور 51 ہزار 938 فی میل ووٹرز تھے۔
ضلع بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 124 تھی، جس میں 52 مرد، 43 خواتین اور 29 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جبکہ 124 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 67 حساس اور 57 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔
پولنگ بوتھ کی تعداد 342 تھی، جس میں 187 مرد اور 155خواتین کے لیے قائم کیے گئے جبکہ پولنگ کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ یہ نشست پی پی پی کے رہنما سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
جرم
سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا
بہو پر کردار کشی کے لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر زارا کو قتل کیا ہے،ملزمہ
سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس میں گرفتارمرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جر م کر لیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق مرکزی ملزمہ کا کہنا ہے کہ بہو پر کردار کشی کے لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر بہو زارا کو قتل کیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ سارا قصور میرا ہے،میری وجہ سے میری بیٹی،پوتے اور رشتہ دار مصبیت میں پھنسے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اوربیٹے قاسم کو بھی زیرحراست میں لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں ہیں اور مقدمے میں قتل کی نیت، اغوا اور دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جبکہ زارا قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے،ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،تاہم عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔
کیس میں ملوث دیگر ملزمان صغراں ، یاسمین ، عبداللہ کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا،پولیس کے مطابق مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار اور دو زیرحراست ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈسکہ میں سسرالیوں نے بہو کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔
بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اکثر و بیشتر اپنے ایک ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور 9 ماہ کی حاملہ تھی،زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی لیکن پھر ساس نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔
دنیا
جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی
جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ