انتخابی مصروفیات کے باجود غزہ کے لیے امدادی کارروائیوں پر نیک تمناؤں کا اظہار
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا اپنے مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ روسی صدر نے اپنے دورہ سعودی عرب اور دورہ امارات کے بارے میں بھی صدر السیسی کو اعتماد میں لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے صدر السیسی کو سعودی عرب اور امارات میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا اور السیسی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کس طرح اپنی انتخابی مصروفیات کے باجود غزہ کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔ پیوٹن نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے روسی صدر یہ بات بار بار کہ چکے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی سفارتی ناکامی کی وجہ سے حالات اس نہج کو پہنچے ہیں۔ روس خطے میں اپنے اثرات بڑھانے کے لیے سرگرم نظر آتا ہے ۔ چین بھی اس سمت میں اپنی کوششوں کا آغاز کر چکا ہے۔
صدر السیسی کو پیوٹن کی یہ فون کال ایسے وقت میں موصول ہوئی ہے جب وہ اگلی مدت کے لیے بھی صدارتی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ صدر پیوٹن نے بھی ایک روز قبل ہی اگلے سال مارچ میں متوقع روسی صدارتی انتخاب میں امیدوار بننے کا اعلان کیا ہے۔
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 9 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 6 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 8 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 9 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 9 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 7 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 5 گھنٹے قبل