لاہور : متحدہ عرب امارات حکومت نے ای سی بی کو پاکستان سپر لیگ کروانے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کروانے کی اجازت دے دی ہے۔ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
قبل ازیں کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 6 کی تیاریاں شروع کردیں ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایت پر مقامی کھلاڑیوں کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق بیشتر مقامی کرکٹرز نے اپنے اپنے شہروں میں پہلا کورونا ٹیسٹ کروا لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو یو اے ای کی جانب سے این او سی ملنے کا انتظار ہے۔این او سی ملنے کی صورت میں کھلاڑی پہلے لاہور اور پھر ابو ظہبی میں قرنطینہ کریں گے۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد آئندہ ماہ کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ لیگ کے بقیہ میچز کراچی سے منقتل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات کروانے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اجلاس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے امارات کرکٹ بورڈ کو لیگ کےحوالے سے خط لکھا تھا ۔
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 دن قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- ایک دن قبل
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 2 دن قبل
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 2 دن قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 2 دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 3 دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 دن قبل



