جی این این سوشل

جرم

دوستی سے انکار پر ملزم نے خواجہ سرا ء پر فائرنگ کر دی

کوئی بھی معاشرے مکمل طورپر جرائم سے پاک نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات ایسے جرائم سرزد ہونے لگتے ہیں جن پر سبھی کو شدید حیرت ہوتی ہے ایسا ہی واقعہ ٹبی سٹی کے علاقے میں پیش آیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوستی سے انکار پر ملزم نے خواجہ سرا ء پر فائرنگ کر دی
دوستی سے انکار پر ملزم نے خواجہ سرا ء پر فائرنگ کر دی

تفصیلات کے مطابق  ٹبی سٹی میں دوستی نہ کرنے ملزم نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں  دو خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔فائرنگ سے تیس سالہ خواجہ سرا  محسن اور پچاس سالہ اللہ دتہ زخمی ہوئے،زخمی خواجہ سراؤں کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد گجر خواجہ سر محسن سے دوستی کرنا چاہتا تھا  لیکن دوستی سے انکار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ کا واقع علی الصبح ٹبی سٹی علاقے شیخوپوریاں بازار میں پیش آیا ۔ افسوسناک واقعے کے بعد ملزم احمد گجر موقع سے فرار  ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس کا کہنا ہے ملزم کو تلاش کر رہے ہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا ئیں گے۔

پاکستان

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا، لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا۔ لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم فوری طور پر طیارے کی خرابی دور کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔

طیارے کی تکینکی خرابی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو پی آئی اے ایئر ہوٹل منتقل کر دیا گیاجس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے وفد کی ملاقات

ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، یقین دلاتے ہیں کہ ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد پر پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور مستقبل میں مسلسل کامیابی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف صدر طارق حسین نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

یاد رہے کہ 11 مئی کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔

ٹونامنٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کرغزستان :مقامی افراد کے پاکستانی طلبہ پر حملے، متعدد زخمی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا پاکستانیوں پر حملوں کے واقعات پر اظہار تشویش

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرغزستان :مقامی افراد کے پاکستانی طلبہ پر حملے، متعدد زخمی

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں طلبہ گروہوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ اس ہنگامہ آرائی میں ملکی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی سے پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے۔

مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے میں متعدد پاکستانی طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بشکیک میں تشدد کے واقعات میں پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہیں۔ پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے میں متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایک پاکستانی طالبعلم کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبات کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ہوسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پرتشدد کیا گیا۔ کرغز طلبہ پورے بشکیک میں غیرملکی طلبہ وطالبات پر حملے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد زیرتعلیم ہے، کرغز حکومت طلبہ پر تشدد اور طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستانی طالبات کو ہراساں کیا جانا انتہائی تشویش ناک ہے، پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلبہ کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں کی خبریں تشویش ناک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll