خام تیل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 1.1 فیصد اضافہ
جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.1 فیصد زیادہ ہے


اسلام آباد: ملک میں خام تیل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 1.1 فیصد اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں 2.1 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
پی پی آئی ایس اور اے کے ڈی ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 تک کی مدت میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70804 بیرل ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.1 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70060 بیرل یومیہ رہی تھی۔
اکتوبر میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 71356 بیرل ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 1.6 فیصد کم ہے، ستمبر میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72526 بیرل رہی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3166 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.1 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3234 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی ۔
اکتوبر میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2954 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 5.8 فیصد کم ہے، ستمبر میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3135 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل






