مائیکرو سافٹ کی نئی آف لائن ویڈیو کانفرنسنگ سروس مائیکروسافٹ ٹیمز کو عام افراد کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اسےزوم اور گوگل میٹ جیسی ویڈیو کانفرنسنگ سروسز کے مقابلے میں عام لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے،مائیکرو سافٹ ٹیمز میں 24 گھنٹے تک ون آن ون مفت ویڈیو کالز کی سہولت موجود ہے۔کمپنی کی طرف سے گروپ ویڈیو کالز کو 24 گھنٹے تک جاری رکھنے کی سہولت دی گئی ہے جس میں 300 لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔تاہم کہا گیا ہے کہ مفت گروپ کالز کا دورانیہ اور لوگوں کی تعداد کو کم کیا جائے گا یعنی ایک گھنٹے تک 100 افراد سے بات کی جاسکے گی۔ کمپنی نے فی الحال یہ اعلان نہیں کیا کہ ایسا کب تک ہوگا۔ مائیکروسافٹ ٹیمزمیں ٹوگیدرموڈ کو بھی استعمال کیا جا سکے گا جس میں ویڈیو کال کے دوران صارفیں اپنابیک گراؤنڈ بھی شیئر کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ پہلے مائیکروسافٹ ٹیمز کو صرف کاروباری مراکز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کے لیے عام افراد کے لیے پیش کیا گیا ہے تا کہ وہ بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔ مائیکروسافٹ ٹیمز کا مفت سافٹ ویئر ڈیسک ٹاپ ایپ اور ویب براؤزر پر دستیاب ہے جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس بھی جاری کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کےاس دور میں ویڈیو چیٹ اور کانفرنسنگ سروسز کے استعمال میں کافی اضافہ ہوا ہےاورحالات کسی حد تک معمول پر آنے کے بعد بھی بہت سے لوگ ان سافٹ ویئرز کے ذریعے رابطے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 7 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 5 گھنٹے قبل










