سوشل میڈیا پر جاری وڈیوز میں لوگوں کو یونیورسٹی کی عمارت سے چھلانگیں لگاتے ہوئے دیکھا گیا


پراگ: جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی چارلس یونیورسٹی میں 24 سالہ مسلح طالب علم نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک اور 25 کو زخمی کر دیا جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔
اے ایف پی کے مطابق پولیس چیف مارٹن وونڈراسیک نے بتایا کہ فائرنگ دارالحکومت پراگ کے جان پالخ سکوائر میں یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس میں کی عمارت میں مقامی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہوئی ۔
پولیس نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری وڈیوز میں لوگوں کو یونیورسٹی کی عمارت سے چھلانگیں لگاتے ہوئے دیکھا گیا اور اس دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں جبکہ ایک اور وڈیو میں سہمے ہوئے لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جمہوریہ چیک کے وزیر داخلہ نے اورپولیس چیف نے کہا کہ حملہ آور اسی فیکلٹی کا ایک طالبعلم تھا۔انھوں نے بتایا کہ وہ پراگ سے 21 کلومیٹر دور ایک گاؤں سے تھا جہاں اس کے والد کو بھی مردہ حالت میں پایا گیا تھا پولیس اس کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات جاری ہیں کہ گذشتہ ہفتے پراگ کے قریب جنگل میں دو افراد کی موت کا ذمہ دار بھی شاید یہی شخص تھا ۔حملہ آور نے یہ سب کیوں کیا اس کے متعلق فوری اطلاعات نہیں تھیں۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 11 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 13 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 7 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 8 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 11 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago











