ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6.5 فیصد کمی
گزشتہ مالی سال برآمدات سے ملک کو7.362 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا


اسلام آباد: ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6.5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو6.884 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.5 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو7.362 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، نومبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.319 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرکے مقابلہ میں 2فیصد اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 7.2فیصدکم ہے۔
اکتوبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.437 ارب ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 1.421 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سوتی دھاگہ، تولیوں، خام کاٹن کی برآمدات میں بالترتیب 50 فیصد، ایک فیصد اور253 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ اس کے برعکس نیٹ وئیرز، ریڈی میڈ گارمنٹس، بیڈوئیرز، سوتی کپڑوں اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں کمی ہوئی۔

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی، خوراک کی فراہمی، اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

امریکہ :نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ امریکہ پہنچ گیا
- 14 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا
- 15 گھنٹے قبل

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 17 گھنٹے قبل
چین : طوفانی بارشوں سے 30 شہری ہلاک، 80 ہزار لوگ نقل مکانی پر مجبور
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر
- 16 گھنٹے قبل

انگلینڈ اور بھارت میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ،ٹیرف ،تجات اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے خوشخبری،سری لنکا نے پاکستان سمیت 40ممالک کے لیے ویزافیس ختم کر دی
- ایک گھنٹہ قبل