Advertisement
پاکستان

نیب کیسز میں سزا یافتہ افراد کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال

نیب نے سزا یافتہ افراد کے الیکشن لڑنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 7:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیب کیسز میں سزا یافتہ افراد کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کیسز میں سزا یافتہ افراد کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کردی، سنگل بنچ کا فیصلہ ڈویژن بنچ نے معطل کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سزا یافتہ افراد کے الیکشن لڑنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ نیب نے عدالت سے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ الیکشن لڑنے کے لیے نیب سزا یافتہ کی 10 سال نااہلی کی مدت بحال کی جائے۔

نیب کا مؤقف تھا کہ سزا یافتہ افراد الیکشن لڑنے کے لیے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں۔جون میں سنگل بینچ نے نیب نااہلی کی مدت 10کے بجائے 5 سال کر دی تھی، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، اب الیکشن لڑنے کے لیے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے آج نیب کی درخواست پر سماعت کی اور سنگل بینچ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا۔ خیال رہے کہ سنگل بنچ نے نااہلی کی مدت دس سال کی بجائے 5 سال کا فیصلہ دیا تھا۔

Advertisement