پاکستان

فلسطین اور کشمیر کی حمایت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر یں گے ،انوارلحق کا کڑ

نوارلحق کا کڑ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا مقصد امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات کیلیے ہونا چاہیے، پاکستان عالمی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کیلیے کھڑا رہے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 4th 2024, 11:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطین اور کشمیر کی حمایت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر یں گے ،انوارلحق کا کڑ

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے وزارت خارجہ میں سفیروں کی کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں خارجہ امور کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا۔

نگراں وزیر خارجہ نے عالمی اور علاقائی پیشرفت کے تناظر میں سفارتی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کانفرنس میں غور طلب فورم کے طور پر اہمیت کا خاکہ پیش کیا۔

اس دوران نگراں وزیر اعظم نے خارجہ پالیسی کو ہم آہنگ کرنے کیلیے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو معاشی طور پر عروج والی ریاست کے وژن سے رہنما کرنا چاہیے، ایسی پالیسی اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا مقصد امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات کیلیے ہونا چاہیے، پاکستان عالمی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کیلیے کھڑا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین اور جموں و کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل چاہتا ہے، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے حل کی حمایت کریں گے۔