Advertisement
پاکستان

عمران خان کی تقاریرنشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ، پیمرا

ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا ٹی وی چینلز کو پریشرائزڈ نہ کرے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 4 2024، 11:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کی تقاریرنشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ، پیمرا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر روکنے کے الزام پر پیمرا کو ٹی وی چینلز کو پریشرائزڈ نہ کرنے کا حکم دیا جس پر پیمرا نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹی وی چینلز پر تقریر نشر نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے کی۔

ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا ٹی وی چینلز کو پریشرائزڈ نہ کرے۔ پیمرا نے عدالت میں کہا ہے کہ درخواست گزار کی تقریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

Advertisement