فی الحال یہ ٹائٹل سیباسٹین اسٹوڈنر کے پاس ہے جنہوں نے 2020 میں پرتگال کے ساحل پر 86 فٹ بلند لہر کا سامنا کیا تھا
امریکا میں 23 سالہ سرفر نے خطرناک لہر پر سرفنگ کرکے ممکنہ عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ الیسنڈرو سلیبیر ہاف مون بے کے ساحل کے قریب سرفنگ کر رہے تھے جب انہیں انتہائی بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑا،سلیبیر نے بتایا کہ میں سرف بورڈ پر شاید 30، 40، 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہا تھا تو ایک لمبی لہر آئی جو بہت زیادہ پانی جمع کررہی تھی۔
سرفر نے کہا کہ میں سرف بورڈ کے نیچے پانی کی رگڑ تک کو محسوس کر رہا تھا۔ میں نے کبھی بھی کسی دوسری لہر پر ایسا محسوس نہیں کیا جو میں نے اس پر کیا۔
دوسری جانب اگر گنیز ورلڈ ریکارڈز اور ورلڈ سرف لیگ کی طرف سے لہر کی اونچائی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو سلیبیر اونچی ترین لہر پر سرف کرنے کا عالمی ریکارڈ حاصل کرلیں گے۔
واضح رہے کہ فی الحال یہ ٹائٹل سیباسٹین اسٹوڈنر کے پاس ہے جنہوں نے 2020 میں پرتگال کے ساحل پر 86 فٹ بلند لہر کا سامنا کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھتے ہوئے تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی، بیرسٹر گوہر
- an hour ago
فوربز نےدنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، پہلے نمبر پر کون؟
- an hour ago
پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا مقام تبدیل
- 23 minutes ago
ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش،اداکارہ نے کیا نام رکھا؟
- 20 minutes ago
سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- an hour ago
کرم کشیدگی، 20 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ سیکیورٹی حصا ر میں بگن کے لیے روانہ
- an hour ago