ڈیجیٹل میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کے فوائد کے ساتھ خطرات بھی موجود ہیں، مرتضیٰ سولنگی
وفاقی وزیر اطلاعات کا دوسری انٹرنیشنل میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کانفرنس سے خطاب


لاہور: نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں فیکٹ چیکنگ کے میکنزم کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کے فوائد کے ساتھ خطرات بھی موجود ہیں، صحافت بنیادی طور پر عوام کے جاننے کے حق کا دفاع کرنا ہے، مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لا کر بہت سے کام کئےجا رہے ہیں، ڈیجیٹل دور کے سنگین خطرات کو جانچنا ضروری ہے۔
یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں یونیوسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دوسری انٹرنیشنل میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2024ءمختلف ممالک میں انتخابات کا سال ہے جبکہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا بنیادی کام عوام کے جاننے کے حق کا دفاع کرنا ہے۔ انہوں نے میڈیا انڈسٹری پر زور دیا کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور کے چیلنجز بھی بڑے ہیں، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کے ارتقا سے جہاں فوائد حاصل ہوئے وہاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیپ فیک، وائس کلوننگ اور مس انفارمیشن کے خطرات میں بھی اضافہ ہوا جو موجودہ دور میں جمہوریت، اظہار رائے کی آزادی اور آزادی صحافت کو درپیش خطرات میں سے ایک بڑا خطرہ بن کر سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کے جہاں فوائد موجود ہیں وہاں خطرات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ٹرولز فارم شروع ہوئے جنہیں اب انسانوں کی بھی ضرورت نہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایک بڑا ہتھیار بن کر سامنے آیا ہے جس سے یہ ممکن ہے کہ بہت کم خرچ میں مصنوعی ٹیکسٹ، مصنوعی آواز اور مصنوعی ویڈیوز تیار کی جا سکتی ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم میں ٹھنڈ کا احساس
- 2 hours ago

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا
- 15 hours ago

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- 16 hours ago

اس دفعہ بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، وزیر دفاع
- 2 hours ago

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
- 13 hours ago

فلپ مورس کا 6 اکتوبر سےاسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان
- 2 hours ago

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش
- 13 hours ago

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانیہ، فرانس، اسپین اور بنگلادیش سمیت کئی ملکوں میں احتجاج
- an hour ago

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ، آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
- 2 hours ago

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی
- 13 hours ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ایمل ولی خان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت
- 20 minutes ago

اسرائیل کی حراست سے رہائی پانے والے صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے
- an hour ago