تنظیم اور امیدواران اتوار سے بانی چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں اپنی پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، ترجمان


پاکستان تحریک انصاف اتوار سے ملک بھر باضابطہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار اپنی پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
انتخابات سے قبل کھلے عام عوام میں جانے اور باہر نکل کر انتخابی مہم چلانے کا معاملہ
— PTI (@PTIofficial) January 24, 2024
پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم اور امیدواران اتوار کو ملک بھر خصوصاً پنجاب میں اپنی باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے :
بانی چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کی قومی و صوبائی اسمبلی کے…
پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ قوم اڈیالہ جیل میں بے گناہ قید اپنے لیڈر اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، قومی انتخابات پر جبر و فسطائیت اور بدترین دھاندلی کے گہرے بادلوں کے باوجود تحریک انصاف جمہوری انداز میں ملک کو دستور و قانون کی طرف لے جانے کی کوششیں کررہی ہے، عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکے کی تمام تر کوششیں عوام کی تائید و معاونت سے ہی کامیاب بنائیں گے۔
تحریک کے ترجمان کے مطابق پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا حق ہمیں دستور دیتا ہے، ریاستی مشینری آئین کا احترام کرے جبکہ عدالتِ عظمیٰ دستور کی بالادستی کو یقینی بنائے۔خوف اور غلامی کے بت توڑ کر نکل رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 7 گھنٹے قبل

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 2 گھنٹے قبل

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 2 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 4 گھنٹے قبل

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 2 گھنٹے قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل