نگران وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت اجلاس منعقد، چار آر ایف ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا گیا
نگران وزیر منصوبہ بندی نے باضابطہ طور پر 4آر ایف ڈیش بورڈ کا بھی افتتاح کیا


اسلام آباد: نگران وزیرمنصوبہ بندی ترقی محمد سمیع سعید کہ زیرصدارت پالیسی اینڈ سٹریٹیجی کمیٹی/اوور سائیٹ بورڈ برائے پوسٹ فلڈ ریسیلینٹ، ریکوری، بحالی، اور تعمیر نو کے فریم ورک (4 آر ایف) کا تیسرا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی)، گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری، ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے کنٹری ڈائریکٹر، یورپی یونین اسلام آباد کے کنٹری ڈائریکٹر نے یو این ڈی پی کے ڈپٹی ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، تصدق حسین خان نے4 آر ایف کے نفاذ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔نگران وزیر منصوبہ بندی نے باضابطہ طور پر 4آر ایف ڈیش بورڈ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر سمیع سعید کا کہنا تھا کہ 4آر ایف ڈیش بورڈ سیلاب سے متعلق منصوبوں پر عملدرآمد میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا جبکہ اس ڈیش بورڈ کے ذریعے سیلاب سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں حقیقی معلومات بھی ملے گی۔
انکا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ صوبائی حکومت، ترقیاتی شراکت داروں اور متعلقہ وزارتوں تک اس تک رسائی بیج ہو گی۔ نگران وزیر منصوبہ بندی نے4 آر ایف ڈیش بورڈ کے قیام میں تعاون پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی کاوشوں کو سراہا۔واضح رہے کہ 2022 میں، پاکستان کو ملک کبیشتر حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بدترین تباہی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago




