جی این این سوشل

جرم

ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اشرف شیخ اور دہشت گرد برہان اللہ کو ہلاک کردیا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ 


فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اشرف شیخ اور دہشت گرد برہان اللہ کو ہلاک کردیا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

علاقے میں پائے جانے والے دوسرے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

پاکستان

مولانا ہدایت اللہ کا پیپلزپارٹی کی سربراہی میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان

کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نےصوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا ہدایت اللہ کا پیپلزپارٹی کی سربراہی میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سربراہی میں قائم صوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔


کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نےصوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتا افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے، آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت لوگوں سے سیاسی حق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ کل سے بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، وزیراعلیٰ کی حمایت اس لیے نہیں کی کہ مراعات چاہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

24گھنٹوں کے دورا ن ملک کے پیشتر شہروں میں بارش کا امکان

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

24گھنٹوں  کے دورا ن ملک کے پیشتر  شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں و گر ج چمک کے سا تھ مزید بارش کی توقع ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہورکے مختلف علاقوں قر طبہ چوک، لکشمی چوک، جیل روڈ، پا نی والا تالاب ،جوہر ٹائون، ٹائون شپ، ٹھوکر نیاز بیگ، ڈیفنس روڈ، ڈیوس روڈ، مغلپورہ، گوالمنڈی،اچھرہ، مسلم ٹائون، گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون، ہربنس پورہ، اسلام پورہ اور بند روڈ پر خوب بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور حبس میں کمی واقع ہو ئی تا ہم نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بجلی فراہمی معطل ہوگئی، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کے مطابق صوبہ کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی مو سلادھاربارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح90فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ریونیو سوسائٹی میں102، یو ایم ٹی95،سید مراتب علی روڈ پر142،ٹھو کر نیا ز بیگ85، لاہور امریکن سکول127، یو ایس قونصلیٹ 165، سی آر پی آفس 117،عسکری ٹین 103اور شا ہراہ قائداعظم پر85 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی، ٹی ایل پی کے نائب امیر پر مقدمہ درج

تحریک لبیک کے نائب امیر  پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی،    ٹی ایل پی کے نائب امیر  پر مقدمہ درج

لاہور: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر  پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی جس پر  ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کودھمکی،کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll